دبئی :متحدہ عرب امارات سے پاکستان ویڈیو کالز استعمال کرنے والے افراد کے لئے بری خبر، متحدہ عرب امارات میں ویڈیو کالز کے حوالے سے مشہور پلیٹ فارم سکائپ پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رابطوں کے استعمال ہونے والی مقبول ایپ سکائپ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مقامی انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنیوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سکائپ پر پابندی عائد کر دی گئی۔انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنی ایتی سالات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اس بات کی تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات میں سکائپ پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ سکائپ کو غیر لائسنس یافتہ وائپ سروسز خدمات مہیا کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان غیر لائسنس یافتہ وائپ سروسز کی وجہ سے مواد بھی شئیر ہو رہا تھا جس کی متحدہ عرب امارات کے قوانین میں کسی بھی قسم کی گنجائش موجود نہیں۔