ولنگٹن : امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناوں اور نیک ارادوں کے ساتھ نیوزی لینڈ سے سال 2018 کا شاندار استقبال کا آغاز ہوگیا اور اس موقع پر آتشباری کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے پہلے سال نو کا جشن نیوزی لینڈ کے اسکائی ٹاور سے شروع ہوا جہاں گھڑی پر 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان رنگ و نور سے نہا گیا۔
دنیا بھر کے دیگر ملکوں میں بھی گھڑی کی سوئیوں کے ساتھ دیوانوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگی ، جبکہ نئے سال کے جشن کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں۔