ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ہزار مشکلات کے باوجود مسلم لیگ ن نہیں چھوڑوں گا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ خوشامدیوں اور مفاد پرستوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والانہیں تاہم ہزار مشکلات کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔
چوہدری نثار نے کہا کہ یہ ن لیگ حکومت کا طرہ امتیازہے کہ اس نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا اور ہماری حکومت نے پی اوایف کے ملازمین کیلیے 20 فیصد بونس کا اعلان کیا لیکن ہماری حکومت کے جاتے ہی یہ بونس واپس لے لیاگیا لیکن جب ہم دوبارہ برسر اقتدارا?ئے توہم نے یہ بونس مزید بڑھاکرمزدوروں کودیا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اس علاقے کے اسٹیٹ آف دی آرٹ ”واہ جنرل اسپتال“ کا آئندہ ماہ افتتاح کریںگے، ہم نے اپنے دور اقتدار میں سیکڑوں نوجوانوں کو روزگار دیا اور اب ایک مرتبہ پھر نوجوانوں کو ملازمتیں دلوائیں گے۔
ہزار مشکلات کے باوجود ن لیگ نہیں چھوڑوں گا، چوہدری نثار
04:21 PM, 31 Dec, 2017