محمد حفیظ اور راہول ڈریوڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

محمد حفیظ اور راہول ڈریوڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ولنگٹن: قومی کرکٹر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے سفر میں سابق بھارتی اسٹار راہول ڈریوڈ سے ملاقات کی ہے اس موقع پر طیارے میں بنائی گئی ایک تصویر کو انھوں نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا، جسے خاصا سراہا گیا۔

محمد حفیظ نے ڈریوڈ کے بارے میں اچھے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عظیم بیٹسمین رہے ہیں اور ان سے ملاقات ہمیشہ مفید رہتی ہے، وہ کرکٹر ہونے کے ساتھ بہت اچھی شخصیت کے مالک بھی ہیں، ان سے کرکٹ سے متعلق امور پر گفتگو ہمیشہ فائدہ مند رہتی ہے، مجھے ان کے ہمراہ کھیلنے اور ان سے ملاقات کرکے خوشی ہوتی ہے، اس پر شائقین نے حفیظ کے جذبے کو سراہا ہے۔