لاہور: ماہر علم نجوم کامران احمد نے وزیراعظم نوازشریف سے متعلق بھی انتہائی تشویشناک پیشن گوئی کر دی ہے ،کامران احمد قومی ڈائجسٹ سے پچھلے 22سال سے منسلک ہیں اور وہ ملکی حالات اور سیاستدانوں کے بارے میں باقاعدگی سے پیشنگوئیاں کرتے رہتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا 2016بھی بہت اچھا نہیں گزرا ہے اس میں بھی انہیں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنارہا جبکہ پاناما لیکس نے بھی وزیراعظم کو کافی مشکل میں ڈالے رکھا اب دیکھنا یہ ہے وزیراعظم کیلئے سال 2017کیسا رہے گا جس کے شروع ہو نے میںچندھ گھنٹے ہی باقی رہے گئے ہی۔2017میں وزیراعظم نوازشریف کے حوالے سے ماہر علم نجوم کامران احمد نے انتہائی تشویشناک پیشنگوئیاں کر دی ہیں ۔
ماہر علم نجوم کامران احمد کا کہناہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا ستار ہ پر بھی غور کیا گیا ہے جس کے مطابق نوازشریف کو 04/05/2017کو سنجیدہ حفاظت کی ضرورت ہو گی کیونکہ ستارہ زحل کی پیچھے کی طرف چال مارچ سے اگست کے درمیان وزیراعظم نوازشریف کیخلاف سازش کی علامات کو ظاہر کرتاہے ۔انہوں نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کا اصل امتحان جنوری اور نئے سال کی پہلی سرماہی میں ہو گا،اپریل اور مئی حکمرانوں کیلئے پرُ خطر ہو گا ۔
کیسا ہو گا 2017 نواز شریف کیلئے، ماہر علم نجوم نے انتہائی تشویشناک پیشنگوئی کر دی
11:08 PM, 31 Dec, 2016