لندن: ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس پیٹ خوبصورت اور اندر کو رہے لیکن ہمارے کھانے کی عادات اور صحت سے لاپرواہی کی وجہ سے یہ خواہش ایک خواب بن کررہ جاتی ہے۔آئیے آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں جس پر عمل کرکے آپ اپنے پیٹ کو اندر کرسکیں گے، اس کی وجہ سے جسم سے زہریلے مادے بھی نکل جائیں گے۔
اجزاء
ایک چائے کا چمچ قدرتی شہد
ایک کپ گریپ فروٹ کا جوس
دو چائے کے چمچ سیب کا سرکہ
بنانے کا طریقہ: تمام اجزاءکو ایک بلینڈر میں ڈالیں اور یکجان کرلیں۔ یہ مشروب دوپہر یا رات کے کھانے سے قبل پئیں اور آپ ایک ہفتے میں ہی ضح فرق دیکھیں گے۔
گریپ فروٹ میں دو گرام فائبر اور کم کیلوریز کی وجہ سے یہ جسم کو بہت فائدہ دے گا۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ آدھا گریپ فروٹ کھانے سے وزن کم ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں جبکہ سیب کے سرکے کی وجہ سے نظام انہضام درست کام کرتا ہے۔