راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلفونک رابطہ ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کانئےسال میں خطے کیلئے مل کرکام کرنےکاعزم کا اظہار کیا۔اور ساتھ ہی افغان صدر کو نئے سال کی مبارک باد بھی دی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ خطےکےامن واستحکام کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے۔دونوں ملکوں میں امن خطےکےعظیم تر مفادمیں ہے۔افغان قیادت نے آرمی چیف کو دورہ افغانستان کی دعوت دی۔ آرمی چیف نے افغان چیف ایگزیکٹواورافغان آرمی چیف کوبھی ٹیلی فون کیا۔