دو جڑواں بہنیں ایک ہی لڑکے سے شادی کرنے کی خواہشمند ،وجہ انتہائی بے باک

09:32 PM, 31 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

سڈنی : آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی دو جڑواں بہنوں نے چند ماہ قبل یہ کہہ کر دنیا کو حیران کر دیا کہ ان دونوں کو ایک ہی نوجوان سے محبت ہو گئی تھی۔ سب نے انہیں اپنی اصلاح کرنے کا مشورہ دیا لیکن یہ رکنے والی کہاں تھیں۔ اب انہوں نے یہ انکشاف کر کے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے کہ یہ دونوں اپنے مشترکہ محبوب کی دلہنیں بننے والی ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے تیزی سے مشہور ہوتی یہ دو پاکستانی بہنیں کون ہیں اور کیا کام کرتی ہیں؟ تفصیلات جان کر پاکستانیوں کے چہرے شرم سے لال ہوجائیں گے
اخبار میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اینا ڈی سنک اور لوسی ڈی سنک کی عمر 31 سال ہے اور دونوں نے ویب سائٹ یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اعلان کر دیا ہے کہ وہ بین بائرن نامی نوجوان سے شادی کرنے والی ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ”ہم اس نوجوان کے ساتھ گزشتہ پانچ سال سے ہیں اور ہمارا ساتھ بہت اچھا رہا ہے، لہٰذا ہم دونوں اس سے شادی کرنے والی ہیں۔ اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کیا یہ ممکن ہے؟ کیا یہ چل سکتا ہے؟ ہمیں نہیں معلوم لیکن ہم نے یہ فیصلہ کرلیا ہے۔“ جڑواں بہنوں کا ہونے والے شوہر بھی بہت خوش ہے اور شادی کی تیاریوں میں جتا ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کے لئے ایک جیسے عروسی جوڑے بنوارہا ہے جبکہ ایک جیسی ہیرے کی انگوٹھیاں بھی خرید لی ہیں۔ نوجوان نے امید ظاہر کی ہے کہ شادی کے بعد بھی وہ تینوں پہلے کی طرح محبت کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں