عراق میں داعش کے جنگجووں کا خاتمہ شروع، درجنوں دہشت گرد ہلاک

08:38 PM, 31 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

 موصل: عراق کی فیڈرل پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی شہر موصل میں داعش کے خلاف جاری فیصلہ کن آپریشن میں تازہ لڑائی کے دوران کم سے کم 25 جنگجو ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل کے بائیں کنارے کی کالونیوں میں داعش کو شکست کا سامنا ہے اور جنگجو اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں۔ معرکہ موصل کے دوسرے مرحلے کے دوسرے دن مشرقی موصل کی کئی کالونیوں کو داعش سے چھڑایا گیا ہے۔

شہر کے جنوبی محاذ پر داعش کی پوزیشن تاحال مضبوط ہے اور جنگجو پوری قوت کے ساتھ مزاحمت کررہے ہیں۔ جگہ جگہ بچھائی گئی بارودی سرنگیں عراقی فوج کی پیش قدمی کی راہ ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

خیال رہے کہ عراقی فوج اور پولیس نے اتحادی فوج کی معاونت سے یکم اکتوبر موصل میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔

دو روز پیشتر عراقی فوج نے موصل میں داعش کے خلاف کارروائی کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد دوسرے اور آخری مرحلے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں