ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر کی تعریف کیا کر دی کہ آدھا امریکہ دشمن ہو گیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر کی تعریف کیا کر دی کہ آدھا امریکہ دشمن ہو گیا

نیو یارک:  نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے امريکی سفارت کاروں کو جواباﹰ اپنے ملک سے بے دخل نہ کرنے کے عمل کو سراہا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ايک پیغام میں ٹرمپ نے لکھا کہ پوٹن نے اچھا قدم اٹھایا اور انہیں ہمیشہ سے ہی معلوم تھا کہ روسی صدر دانش مند ہیں۔ دريں اثناء امریکا میں ٹرمپ کی اس ٹویٹ کے رد عمل میں نہ صرف مخالف ڈیموکریٹک پارٹی بلکہ ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے چند سیاست دانوں کی جانب سے بھی اعتراضات سامنے آئے ہیں۔

عنقریب اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کرانے کے شبے میں اسی ہفتے  روسی سفارت کاروں کو امریکا چھوڑ دینے کے احکامات جاری کر دیےتھے۔

روسی صدر پوٹن کے بقول وہ بھی انتقاماً ايسا کر سکتے تھے تاہم انہوں نے ایسا کوئی قدم نہيں اٹھايا۔

مصنف کے بارے میں