کراچی: ماں بیٹی کو قتل کرنیوالے درندہ صفت قاتلوں نے عینی شاہد بچے کو بھی مار ڈالا

کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون سے ایک بارہ سالہ بچے کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ شناخت 12 سالہ مبشر کے نام سے ہوئی۔ بچہ اپنے پڑوس میں ہونے والی دوہرے قتل کی واردات کا عینی شاہد تھا۔پولیس نے لاش مزید کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

06:53 PM, 31 Dec, 2016

کراچی :  کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون سے ایک بارہ سالہ بچے کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ شناخت 12 سالہ مبشر کے نام سے ہوئی۔ بچہ اپنے پڑوس میں ہونے والی دوہرے قتل کی واردات کا عینی شاہد تھا۔پولیس نے لاش مزید کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

دو دن قبل سرجانی ٹاﺅن کے سیکٹر 35 میں واقع ایک مکان سے پچاس سالہ کشور اور 25 سالہ اسما کی لاشیں ملی تھیں جنہیں تیز دھار آلے کے ذریعے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ دونوں ماں اور بیٹی تھیں ۔ 

پولیس کے مطابق بچہ پڑوسی کا تھا جو دوہرے قتل کا عینی شاہد تھا۔ ملزمان نے بچے کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے واردات کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے تنیوں قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان نے ماں اور بیٹی کو رشتے کے تنازع پر قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔
 

مزیدخبریں