ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی سرکاری عہدہ نہیں لوں گا ،انور ظہیر جمالی

05:48 PM, 31 Dec, 2016

اسلام آباد: لااینڈ جسٹس کمیشن کے نئے آفس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس انورظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی بھی سرکاری عہدہ نہیں لوں گا کیوں کہ عوام کی خدمت کے لئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی صرف جذبہ ہونا لازمی ہے بھلائی کے کام سرکاری عہدوں کے بغیر بھی کئے جاسکتے ہیں۔سابق چیف جسٹس نے لا اینڈ جسٹس کے دورے کے دوران افسران کو ہدایت کی کہ غیر ضروری اے سی اور لائٹس نہ جلائیں بلکہ بجلی کی بچت کو اپنا شعار بنائیں۔واضح رہے کہ انور ظہیر جمالی 30 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں جس کے بعد جسٹس میاں ثاقب نثار نئے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں