آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: اظہر علی کی کیرئیر بیسٹ 10 درجے ترقی

02:08 PM, 31 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ۔بیٹنگ میں پاکستانی اوپنر اظہر علی کیرئیر بیسٹ 10 درجے ترقی کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر آ گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ نے سال کا اختتام بطور نمبر ون بیٹسمین کیا ۔  وہ بیٹنگ درجہ بند ی میں بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ پاکستانی اوپنر اظہر علی کی کیرئیر بیسٹ 10 درجے ترقی ہوئی ۔

وہ ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔قو می ٹیم میں موجود آؤٹ آف فارم بیٹسمین یونس خان کی 14 ویں پوزیشن ہے۔برسبین کے ہیرو اسد شفیق کی 21 ویں، کپتان مصباح الحق کی 24 ویں جبکہ سرفراز احمد کی 27 ویں پوزیشن ہے۔ بولنگ درجہ بندی میں بھارت کے روی چندران ایشوین سرفہرست رہے، ٹاپ 10 فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بولر جگہ نہیں بنا سکا،لیگ اسپنر یاسر شاہ کی 12 ویں پوزیشن رہی جبکہ وہاب ریاض کو 25 واں نمبر ملا۔ 

مزیدخبریں