خانپور :سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی ، 55سالہ فرانسیسی خاتون عمیر احمد سے شادی کرنے خانپور پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 55سالہ فرانسیسی خاتون کیتھرین لواٹ اور خانپور کے رہائشی 29سالہ عمیر احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو شادی کیلئے منتخب کر لیا۔
چند روز قبل خاتون سب چھوڑ چھاڑ کر ہزاروں میل کا سفر طے کرنے کے بعد خانپور پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد عمیر احمد سے شادی کر لی۔فرانسیسی خاتون نے اپنا نام کیتھرین لواٹ سے تبدیل کر کے عائشہ رکھ لیا ہے اور عمیر احمد کے ساتھ ہنسی خوشی کی زندگی گزار رہی ہے۔۔عائشہ نے بتایا کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں اور پاکستان بھی بہت خوبصورت ملک ہے ۔
یہ شادی کرنے کے بعد چاہوں گی کہ میرا خاوند میرے ساتھ فرانس میں رہے۔عمیر احمد نے بتایا کہ ہمارا 4سال پہلے سوشل میڈیا فیس بک پر رابطہ ہوا اور کچھ عرصہ قبل کیتھرین نے مجھ سے شادی کی خواہش ظاہر کی جس پر میں نے اسے پہلے مسلمان ہونے کا کہا۔