امریکی خاتون ڈیٹنگ ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

12:23 PM, 31 Dec, 2016

واشنگٹن :امریکا میں ایک خاتون شہری نے اپنی پالتو کتیا کے علاج کے واسطے خود کو ڈیٹنگ ویب سائٹ پر مالی رقم کے عوض پیش کیا اور بالآخر اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں کامیاب ہوگئی۔برطانوی اخبار کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں 42 سالہ خاتون ?رِسٹی کٹلیف کو اپنی ک±تیا فوکسی کے آپریشن کے لیے صرف 1300 ڈالر کی رقم درکار تھی۔
کافی تگ و دو کے بعد مذکورہ خاتون کو ایک مال دار شخص فرینک بیفیرا مل گیا جس نے فوکسی کے علاج کے لیے مطلوب رقم ادا کر دی۔کرسٹی نے بتایا کہ آپریشن کے بعد فوکسی کی حالت بہت اچھی ہو گئی ہے اور وہ بہت خوش ہے۔
فوکسی اپنی بیماری کے سبب ہر وقت سوتی رہتی تھی لیکن اب وہ مکمل صحت مند اور چستی سے بھرپور ہے۔واضح رہے کہ ڈیٹنگ کی بڑی ویب سائٹوں پر افراد کے درمیان تعارف کے لیے مالی رقم کو ذریعہ بنانے پر پابندی ہے۔
اس ممانعت کا مقصد یہ ہے کہ ویب سائٹ ممبران کے درمیان تعارف کا سبب صرف سچی خواہش ہو۔ تاہم امریکی خاتون کرسٹی کٹلیف اپنی کتیا کے علاج کی خاطر مذکورہ اصول کی خلاف ورزی کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

مزیدخبریں