کو ئٹہ :میٹر و پو لٹین کا ر پو ریشن کے کو نسلرزنے نئی روا یت قا ئم کردی

کو ئٹہ :میٹر و پو لٹین کا ر پو ریشن کے کو نسلرزنے نئی روا یت قا ئم کردی

کو ئٹہ :میٹر و پو لٹین کا ر پو ریشن کے کو نسلروں نے ایک نئی روا یت قا ئم کر تے ہو ئے اپنا بجٹ اجلاس میٹر و پو لیٹن کا رپو ریشن کے باہر سڑ ک پر کیا ۔میٹر و پو لیٹن کا رپو ریشن کےکونسلرز نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے عمارت کے سامنے سڑک پر بیٹھ کر اپنے بجٹ کے اجلاس کی کارروائی کی۔

اس اجلاس میں حز ب اختلاف کے ارا کین نے بھر پو ر شر کت کی ۔ اجلاس کی صدرا ت اپو ز یشن لیڈر عبدا لر حیم کا کڑ نے کی ۔حز ب اختلا ف کے ارا کین کا کہنا تھا کہ بجٹ پہلے ہی 5ما ہ کی تا خیر کے بعد28دسمبر کوپیش ہوا ، لیکن میئر کو اکثریت حاصل نہیں ۔اس لیے انہوں نے کونسل سے بجٹ کو منظور کرانے میں ناکامی کے خوف سے بجٹ کا معاملہ ڈویژنل کو آ رڈینیشن کمیٹی کے حوالے کیا ۔ اجلا س میں حز ب اختلا ف کی خوا تین کو نسلروں نے بھی شرکت کی۔ ارا کین کا کہنا تھا کہ ہمارا معا شرہ خوا تین کی عزت کر تا ہے ۔مگر ہمیں افسوس کے سا تھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آ ج میئر کی وجہ سے وہ سڑکوں پر بیٹھی ہیں ۔ ارا کین نے مجوزہ بجٹ کومسترد کر تے ہو ئے احتجاجا ً اس کی کا پیاں پھاڑ کر فضا میں اڑا دیں ۔

مصنف کے بارے میں