پنجاب بھر کے نو منتخب لارڈ مئیر زاور ڈپٹی مئیر ز نے حلف اٹھا لیا

11:09 AM, 31 Dec, 2016

لاہور: پنجاب بھر کے نو منتخب لارڈ مئیر زاور ڈپٹی مئیر ز نے حلف اٹھا لیا۔ لاہور ،فیصل آباد، ملتان اور ،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں حلف برداری کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور سے منتخب ہونے والے میئر کرنل (ر) مبشر جاوید اور 9ڈپٹی میئرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔ حلف برداری کی تقریب ٹاﺅن ہال لاہور میں منعقد ہوئی ۔

تقریب حلف برداری میں مقامی انتظامیہ کے اہم عہدیداران بھی موجود تھے۔ لارڈ میئرز اور ڈپٹی میئر زنے بھی حلف اٹھایا،حلف لینےوالوں میں ڈپٹی میئرمیں اللہ رکھا،رانااعجاز،احمدحفیظ،محمدمشتاق مغل شامل تھے۔وسیم قادر، بلال چوہدری، مہر محمود نےبھی ڈپٹی میر کا حلف اٹھایا۔ڈپٹی میئرکاحلف لینےوالوں میں راؤشہاب الدین،سواتی نذیرخان،میاں طارق بھی شامل ہیں۔ریٹرننگ افسرمسعودمحمودتمنانےلارڈمیئراورڈپٹی میئرز سے حلف لیا۔

مزیدخبریں