آسڑیلیا کی تاریخ میں پہلی بارمنشیات کی بڑی مقدار پکڑی گئی

11:08 AM, 31 Dec, 2016

آسٹریلیا میں پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بڑی مقدار میں کوکین سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکام نے سڈنی کے نزدیک کرسمس کے دن 500 کلوگرام کوکین سے لدی ہوئی کشتی پکڑی، جس میں تین افراد بھی سوار تھے۔
اگلے چند دنوں میں مزید12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اگر ان افراد پر ملک میں کوکین لانے کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو ان کو عمر قید کی سزا مل سکتی ہے۔آسٹریلین فیڈرل پولیس کے قائم مقام کمشنر کرس شیہان کے مطابق ملک کی تاریخ میں اس سے بڑی مقدار میں کوکین کبھی نہیں پکڑی گئی ہے۔

مزیدخبریں