گیوا:برازیل کی پولیس کا کہنا ہے کہ یونان کے سفیر کو ہلاک کرنے والے مقامی پولیس اہلکار کا ان کی بیوی کے ساتھ رومانوی تعلق تھا۔
برازیل میں یونان کے سفیر کائیریاکوس امیریدس پیر سے لاپتہ تھے اور ان کی لاش جمعرات کو ریو کے مضافات میں ایک جلی ہوئی گاڑی سے ملی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یونانی سفیر کی برازیلین بیوی فرانسوا امیریدس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے کی سازش تیار کی۔
پولیس کے مطابق اہلکار سرجیو گومز نے یونانی سفیر کو گلہ دبا کر مارنے کا اعتراف کیا ہے۔40 سالہ فرانسوا امیریدس اور 29 سالہ موریرا کو ان کے ایک رشتے دار ایڈوڈو میلو کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایڈوڈو میلو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انھیں اس کام کی نگرانی کے لیے 25,000 ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔پولیس کے مطابق ان تینوں مشتبہ افراد سے تفیش کے لیے انھیں 30 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا جائے گا۔