باکسنگ چیمپئن عامر خان کے گھریلو جھگڑے میں نیا موڑ ، سسرنےفریال کے الزامات مستردکردیئے

باکسنگ چیمپئن عامر خان کے گھریلو جھگڑے میں نیا موڑ ، سسرنےفریال کے الزامات مستردکردیئے

لندن:باکسنگ چیمپئن عامر خان کے گھریلو جھگڑے میں نیا موڑ آ گیا عامر کی اہلیہ فریال مخدوم کے الزامات کو ان کے سسر نے مسترد کر دیا۔انہوں نے  کہا فریال اول نمبر کی جھوٹی لڑکی ہے  اور تو اور فال نکالتے ہوئے عامر اور فریال کی طلاق کی پیش گوئی بھی کر دی ۔

نندبھاوج کی لڑائی،سسر بہو کے جھگڑے میں بدل گئی،

برطانوی باکسنگ چیمپئن عامر خان کے والد سجاد نے بہو کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ عامر کے والد سجاد خان کے مطابق ان کی بہو سستی شہرت کے لیے جھوٹ بول رہی ہے ان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،سجاد خان نے کہا کہ فریال مخدوم شہرت کی بھوکی ہے اور پتہ نہیں کب وہ مزید جھوٹے بیانات کے ساتھ سامنے آئیں گی۔

انہوں نے بہو کو شیطان صفت کہہ ڈالا،  یہی نہیں ایک کے بعد دوسرا پنچ دیتے ہوئے بری فال بھی نکال دی ۔انہوں نے کہا کہ کہا عامر خان، فریال کو طلاق دے کر ہی رہے گا۔
اس سے قبل باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے الزام لگایا تھا کہ ان کی نند تابندہ انہیں مغربی لباس پہننے پر تشدد کا نشانہ بناتی تھیں۔ تھپڑ مارتی اور بال تک نوچتی تھیں۔ نند نے یہ سب اس وقت کیا جب وہ 8ماہ کی حاملہ تھیں۔ انہوں نے تابندہ پر ساس سسر کے کان بھرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ فریال کے مطابق ان کے سسرال والے زبردستی ان سے جائیداد سے دستبرداری کی دستاویزات پر دستخط کروائے تھے۔

مصنف کے بارے میں