مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ کب سے کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ کب سے کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد: ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 2 تا 5 ستمبر جاری،  نشیبی علاقوں میں طغیانی اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرارہے۔

تفصیلات کےمطابق  ملک بھر میں 2 تا 5 ستمبر 2024 کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، سسٹم کے تحت، شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، پوٹھوہار سمیت لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ 

۔

پوٹھوہار سمیت لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں جبکہ اس دوران خیبرپختونخوا، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں، پشاور میں ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق قلات ڈویژن، کوئٹہ، پشین اور کیرتھر اور کوہ سلیمان میں بھی ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی سندھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یکم ستمبر سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔ مہر صاحبزادہ خان نے کہا بارشوں کا سلسلہ معمول سے زیادہ ہے ،اگست میں ملک بھر میں 60فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔

خیبرپختونخوا میں معمول کی بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں، پنجاب میں 56فیصد بارشیں ہوئیں ،منگلا ڈیم میں پانی کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 170کلو میٹر فاصلے پر ہے ،سائیکلون گوادر کے قریب سمندر میں بنا ہے ،سندھ اور بلوچستان کا موسم 2 روز میں بہتر ہو جائے گا۔