اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہےنئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024ء سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259.10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے .
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کا تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 154.05 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کیا تھا۔
پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.70 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی تھی جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت260.96 روپےاور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 266.07 روپے فی لیٹر پر آگئی تھی۔