کراچی میں بارش کےاعدادوشمار،سب سے زیادہ کہا ں ریکارڈ ہوئی ؟

کراچی میں بارش کےاعدادوشمار،سب سے زیادہ کہا ں ریکارڈ ہوئی ؟

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں27اگست سے31اگست تک بارش کےاعدادوشمار جار کر دیے۔موسمیاتی ادارے کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 226ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید175،قائدآباد161 اورپاپوش نگر میں 122.1ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

اعدادو شمار کے مطابق کیماڑی105.3،نارتھ کراچی 100.2اورکورنگی میں100.5ملی میٹربارش ہوئی جبکہ شارع فیصل95،یونیورسٹی روڈ93.3 اوراولڈائیرپورٹ پر77.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گلشن معمار 75.6،جناح ٹرمینل75اوربن قاسم میں 56.3 ملی میٹر اور ماڑی پور62.5،اورنگی 44.3،ڈیفنس 43.3 اورگڈاپ میں30.1ملی میٹر بارش ہوئی ۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے 30 اگست تکبارشوں اور سیلاب میں 88 افراد جاں بحق اور 129 افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں 19 خواتین، 43 بچے اور 26 مرد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 29 خواتین، 61 بچے اور 39 مرد شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر 958 گھروں کو نقصان پہنچا، 698 گھروں کو جزوی اور 260گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے 147 مویشی ہلاک ہوئے، ندی نالیوں میں طغیانی اور سیلاب کے باعث کئی سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔