پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بڑا مسئلہ ہے۔علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بڑا مسئلہ ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ پولیس میں بھرتیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کو جدید اسلحہ سے لیس کر رہے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی دی جائیں گی۔
ا ن کاکہنا تھا کہ آپ ہماری ٹیم ہیں آپ نے ترقیاتی کاموں کی چوکیداری کرنا ہے۔ عوام تنقید کرنے کی بجائے عملی کام کریں۔ پورے صوبے کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کروں گا۔