کراچی :ایئر پورٹ انتظامیہ نے موسم کی صورتحال کے پیش نظر ایئر پورٹ الرٹ جاری کیا ہے۔ کراچی ایئر پورٹ انتظامیہ نے طوفانی بارشوں سے متعلق نیا الرٹ جاری کیا ہے اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
ایئر پورٹ انتظامیہ نے الرٹ میں کہا ہے کہ تمام ایوی ایشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کریں، طوفانی بارشیں مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر پارک طیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایئرسائیڈ ایریا مینجر ذمے دار ہوں گے۔ بارشوں کے دوران ایمرجنسی میں ڈیوٹی ٹرمینل مینجر اور ایئر سائیڈ ایریا منیجر کو فوری آگاہی دی جاسکتی ہے۔