پشاور:خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے ایم پاکس کے کیسز کی تصدیق کردی ہے ۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ بیرون ملک سے آنیوالے 51 سالہ شخص میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایئرپورٹ پرسکریننگ کےدوران علامات ظاہرہونےپرمریض کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشا کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال ایم پاکس کا یہ تیسرا کنفرم کیس ہے۔