موسمی خرابی: دوحہ سے  کراچی آنیوالی پرواز   لینڈ نہ کرسکی

12:17 PM, 31 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : موسمی خرابی کی وجہ سے  دوحہ سے  کراچی آنیوالی پرواز   لینڈ نہ کرسکی۔  شدید بارشوں کے سبب کراچی ائیرپورٹ پرپروازوں کولینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔


ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  دوحہ سے کراچی پہنچنے والی غیرملکی پرواز لینڈ نہ کرسکی  جسے مسقط اتاردیا گیا۔دوسری جانب ادیس ابابا سے کراچی پہنچنے والی پرواز ایک گھنٹے چکر کاٹنے کے بعد بھی لینڈ  نہ کرسکی اور واپس چلی گئی۔

مزیدخبریں