کنگنا رانو ت کی "ایمرجنسی"  کی ریلیز شکوک وشبہات کاشکار،تاحال اجازت کی منتظر

12:00 PM, 31 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رانوت کی فلم  " ایمرجنسی" کی ریلیز شکوک وشبہات کاشکار ہے۔  اس فلم کو تاحال ریلیز کی اجازت نہیں ملی ہے۔   بھارتی سینسر بورڈ نے بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رانوت کی نئی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ  سینسر بورڈ نے تاحال میری فلم ‘ایمرجنسی’ کو ریلیز کا سرٹیفیکیٹ نہیں دیا۔ کنگنا کاکہنا ہے کہ  سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ سینسر بورڈ نے میری فلم ‘ایمرجنسی’ کو کلیئر قرار دیتے ہوئے ریلیز کی اجازت دے دی ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے فلم کے چند مناظر کی وجہ سے سینسر بورڈ کے ممبران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیٹ (سی بی ایف سی) نے فلم کی ریلیز کا سرٹیفیکیٹ روک دیا اور اب ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ فلم سے اندرا گاندھی کے قتل اور پنجاب کے فسادات کے مناظر نکال دیے جائیں۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم ‘ایمرجنسی’ میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے جبکہ اس فلم نے 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننا ہے۔

مزیدخبریں