طلبا کے لیےخوشخبری ، پنجاب کابینہ نے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دیدی

 طلبا کے لیےخوشخبری ، پنجاب کابینہ نے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دیدی

لاہور:پنجاب کابینہ نے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دیدی۔ 

بینک پراسیسنگ ادا کرنے والے طلباء کو پیسے واپس ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے جائیں گے، بائیک کی رجسٹریشن، نمبر پلیٹ اور کارڈ کے اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی، طلباء کو بائیک اقساط، انشورنس اور اپ لفٹ رقم ادا کرنا ہوگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی استدعا پر چارجز پر سبسڈی سے دے دی گئی، طلباء کو دی جانے والی ہر قسم کی بائیک کی رجسٹریشن سے متعلق سبسڈی صوبائی حکومت دے گی، فی بائیک 1500 روپے بینک پراسیسنگ فیس پنجاب حکومت ادا کرے گی۔


پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد بائیکس سے متعلق نئے ایس او پیز نافذ العمل کر دیئے گئے۔

مصنف کے بارے میں