بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی زائرین کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

11:44 AM, 31 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی زائرین کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔عراق میں بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی زائرین کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔ پہلی پرواز 300 زائرین کو لے کر کراچی پہنچ گئی ہے۔ 

ایئرپورٹ پر 654 پاکستانی پھنسے ہوئے تھے۔ اسلام آباد میں گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی عبد الحمید نے ملاقات کی اور عراق میں پھنسے افراد کی وطن واپسی کی کاوشوں پر گورنرکا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ عراق میں بغداد ایئر پورٹ پر 50 سے زائد پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ ائر پورٹ امیگریشن انتظامیہ سے گم ہو گئے، اربعین کے موقع پر عراق جانیوالے پاکستانی زائرین کو وطن واپسی پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی زائرین نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے مدد کی اپیل کی تھی۔

مزیدخبریں