جہاں آج ہم کھڑے ہیں پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا :شاہد خاقان عباسی

11:02 PM, 31 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ  جہاں آج ہم کھڑے ہیں پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا ۔

شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ     جہاں آج ہم کھڑے ہیں پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ   معاشی ہوں یا معاشرتی پاکستان کے نظام میں صلاحیت نہیں کہ کوئی معاملات حل کر سکے۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ  پچھلے دو تین سال لے لیں۔ پاکستان کی ہر جماعت ہر سیاسی لیڈر اقتدار میں رہا ہے کیا وہ معماملات کو حل کرسکا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   کیا وہ معاملات کو حل کرنے کی ابتدا کرسکا ہے، اس کی وجہ آج نظام میں صلاحیت نہیں ہے۔ ہم الزام لگاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ  سفر تھا زوال تھا جو گذشتہ پانچ ماہ میں تیز ہوگیا ہے اور ہم یہاں پہنچ گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں