پیٹرول پمپوں پر رش لگ گیا ،مالکان نے پمپ بند کردیے

10:16 PM, 31 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور،کراچی، اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے قبل  ہی پیٹرول پمپوں پر رش لگ گیا ہے اور کچھ پٹرول پمپس  کی تو فروخت روکنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے کے بعد پٹرول پمپس پرگاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا رش لگ گیا ہے۔  لاہور میں کچھ پٹرول پمپس نے پٹرول کی فروخت روک دی ہے اورمالکان نے پٹرول پمپ بند کردیئے ہیں۔ 

لاہور،اسلام آباد ، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےپیش نظرشہریوں نے اپنی گاڑیوں کے ٹینک بھروانے کیلئے پیٹرول پمپس کا رخ  کرلیاہے اور فلنگ سٹیشنز پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں ۔

خیال رہے کہ پٹرول دس اور ڈیزل پندرہ روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔اوگرا نے وزارت خزانہ کو پٹرول10 اور ڈیزل 15 روپے مہنگا کرنے کی سمری بھجوا رکھی ہے۔

مزیدخبریں