الیکشن کمیشن میں انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ،سفارتکاروں کی الیکشن کمشنر سے ملاقات مناسب نہیں: رضا ربانی

09:14 PM, 31 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ سفارتکاروں کی انفرادی حیثیت میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات غیر مناسب ہے۔

رضاربانی نے بیان میں کہاکہ  سفارتکاروں کی انفرادی حیثیت میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات غیر مناسب ہے۔انہوں نے کہا  قومی اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن میں انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔سفارتکاروں کی جانب سے الیکشن کے وقت اور شفافیت پر بیان دینا درست نہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ وزیر خارجہ قائم مقام ڈپٹی سیکریٹری کے بجائے اپنے ہم منصب سے بات کریں۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔  ہماری بچی کھچی سیاسی خود مختاری کو باہر سے بیانات اور مشاہدوں سے پامال نہ کیا جائے۔

رضا ربانی نے مزید کہا  ہم کلائنٹ ریاست نہیں ہیں، ہماری سیاسی اور مالی خود مختاری پر وقتی سمجھوتہ ہوا لیکن ہم قابل فخر قوم ہیں۔

مزیدخبریں