کراچی :پا کستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان تھا ، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوگیا۔ آج کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔
آج کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔ ایک موقع پر انڈیکس 1774 پوائنٹس کم ہو کر 44470 پر پہنچ گیا۔
آج کاروبار میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1242 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 2 پوائنٹس پر بند ہوا۔