ماحولیات کے ضوابط کی خلاف ورزی،سعودی حکام نے 10 افراد کو گرفتار کرلیا 

05:03 PM, 31 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ریاض: ماحولیات کے ضوابط کی خلاف ورزی پر سعودی حکام نے  دس افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد  میں  تین سوڈانی، تین مصری اور چار سعودی شہری ہیں۔

ان کو110 کیوبک میٹر سے زیادہ مقامی لکڑی اور چارکول کی نقل و حمل، فروخت اور ذخیرہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور ضبط شدہ مواد کو وزارت ماحولیات اور  زراعت کے حوالے کر دیا گیا۔

اس حوالے سے حکام کاکہنا ہےکہ   مقامی لکڑی اور کوئلہ استعمال کرنے یاغیر قانونی فروخت کرنے کا جرمانہ ایک کیوبک میٹر کے لیے سولہ ہزار سعودی ریا ل ہے۔

مزیدخبریں