اسرائیلی ویٹ لفٹر سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا، ایرانی ویٹ لفٹر  پابندی کاشکار 

04:51 PM, 31 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

تہران:اسرائیلی ویٹ لفٹر سے ہاتھ ملانے پر ایرانی ویٹ لفٹر  پابندی کاشکار ہوگئے۔ پوڈیم پر اسرائیلی   سے ہاتھ ملانے پر  ایران نے ویٹ لفٹر پر تاحیات پابندی لگا دی۔ ویٹ لفٹرز کی نمائندگی کرنے والی کمیٹی بھی پولینڈ میں ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں دو کھلاڑیوں کی تصویر لینے کے بعد تحلیل ہو گئی تھی۔ ایران کے مصطفی رجائی پولینڈ میں 2023 ورلڈ  ماسٹر ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہے۔ 

وہ پوڈیسم پر  اسرائیلی ویٹ لفٹر میکسم سورسکی کے ساتھ کھڑے ہوئے ، ان دونوں ایتھلیٹ نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔ جس کی وجہ سے اسے "ناقابل معافی" جرم قرار دیا گیا۔ رجائی کو ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا اورپابندی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ ان پر ایران کی فیڈریش  نے پابندی لگادی۔

 فیڈریشن کاکہنا تھا کہ رجائی پر ہر قسم کے ایونٹ کی پابندی لگائی جاتی ہے۔  ویٹ لفٹننگ ٹیم کے نمائندہ حامد صالیحیہ کوبھی ان کے عہدے سے ہٹادیاگیا اور فیڈریشن نے کہا ویٹ لفٹرز کی نمائندگی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک مدت تک ایران کے ایتھلیٹ اسرائیلی ایتھلیٹس  کا مقابلہ نہیں کرتے تھے اورکسی مقابلے میں بھی شرکت نہیں کرتے تھے۔ 

مزیدخبریں