آئندہ  الیکشن میں حصہ لیں گے :پریس کانفرنس  میں  81 سالہ امریکی سینیٹر  سکتے میں آگئے

04:28 PM, 31 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی سینیٹر 81 سالہ مچ میک کونل  پر پریس کانفرنس میں  سکتہ طاری ہوگیا۔  ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر اور سینئر سیاست دان مچ میک کونل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ آئندہ  الیکشن میں حصہ لیں گے تو سینیٹر میک کونل بالکل خاموش ہوگئے اور ساکت ہوگئے۔ صحافی نے سمجھا کہ شاید آواز نہیں پہنچی اور بلند آواز سے سوال دہرایا۔

دوسری بار پوچھے جانے پر بھی امریکی سینیٹر ہوا میں تکتے رہے اور کافی دیر تک مبہوت رہے جس پر ان کی معاون  نے ان کے  کان میں کچھ کہا لیکن امریکی سینیٹر نے کوئی جواب نہیں دیا۔جس پر ان کا عملہ پریس کانفرنس ختم کرکے سینیٹر کو ساتھ لے گیا۔یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی امریکی سینیٹر میک کونل پریس کانفرنس کے دوران سکتے  میں چلے گئے تھے۔


اس واقعے کے بعد سے امریکہ میں ایک بار پھر بزرگ سیاست دانوں کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات ہونے لگی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن بھی 80 سال کے ہوچکے ہیں اور کئی بار پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بھول جاتے ہیں اور غلط نام لے لیتے ہیں۔

مزیدخبریں