پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ 9 مئی مقدمات میں ضمانت ملتے ہی دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ 9 مئی مقدمات میں ضمانت ملتے ہی دوبارہ گرفتار
سورس: File

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی۔ 

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حلیم عادل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دیا۔

 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے رہائی کا پروانہ ملنے کے باوجود حلیم عادل رہا نہ ہو سکے۔ عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے فوراً بعد ہی پریڈی پولیس نے حلیم عادل کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حلیم عادل کی گرفتاری پر پولیس پر حملہ کیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج ہے، اسی کے تحت ان کا دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے حلیم عادل کی رہائی کی درخواست دائر کی گئی۔ 
 
انسدد دہشت گردی عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر حراست میں لیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں