حکومت کا غیر ملکیوں کے حوالے سے اہم اعلان

11:31 PM, 31 Aug, 2022

اسلام آباد :وزارت داخلہ نے ویزا کی مدت ختم کرکے غیر ملکیوں  کیلئے ایمنسٹی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ 

وزارت داخلہ کے مطابق  ویزا ختم ہو جانے کے باوجود پاکستان میں مقیم غیرملکیوں ایمنسٹی اسکیم  کے تحت  31 دسمبر 2022 تک پاکستان چھوڑسکتے ہیں۔ ویزا ختم ہونے کے باوجود 31 دسمبر تک غیرملکی اووراسٹے چارجز اور جرمانے سے مستنشی ہوں گے۔ اووراسٹے والےغیرملکی پاکستان کی آن لائن ویزا سسٹم پورٹل سے ایگزٹ پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

 واضح  رہے  کہ 31 ستمبر کے بعد اوور اسٹے پر  غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان افراد کی پاکستان میں آمد پر پابندی عائد کردی جائے گی ۔ 

مزیدخبریں