پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو یوم دفاع اور شہدا کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج بے مثال سیلاب سے متاثرہ ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی۔
یاد رہے ہر سال 6 ستمبر کویوم دفاع 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔