سیلاب سے اجناس کی قلت کاخدشہ،وفاقی کابینہ نے اہم فیصلہ کرلیا

10:05 PM, 31 Aug, 2022

اسلام آباد :  ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب  کی وجہ سے چاروں صوبے متاثر ہوئے ہیں اور زیادہ تر زرعی رقبہ زیرآب آنے کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان  پہنچا ہے۔

ماہرین کے مطابق فصلیں زیر آب آنے کی وجہ سےمستقبل میں ملک میں سبزیوں اور دیگر اجناس کی قلت ہوسکتی ہے۔  وفاقی کابینہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دی ہے۔ وفاقی کابینہ کی طرف سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ ہنگامی صورتحال میں ان اشیاء کی درآمد پر ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔  کابینہ نے یہ فیصلہ سیلاب کی بدترین صورتحال میں مقامی منڈی میں ان اشیاء کی قلت پر قابو پانے کے لیے کیا ہے۔ 

مزیدخبریں