سیلاب متاثرین کی بحالی کا معاملہ، وزیراعظم نے لیگی ارکان اسمبلی کو اسلام آباد طلب کر لیا

04:35 PM, 31 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سیلاب متاثرین کی بحالی کا معاملہ ، وزیراعظم شہباز شریف نے کل ن لیگ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو اسلام آباد طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اہم لیگی رہنماؤں کو بھی اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی ہے ۔ وزیراعظم ہاؤس میں سیلاب متاثرین کی امداد اور انکی بحالی کے معاملات زیر غور ہوں گے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے لیگی ارکان سے مشاورت کریں گے ۔ وزیراعظم لیگی ارکان اسمبلیوں کو سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی سونپیں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف لیگی ارکان اسمبلیوں سے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات دینے کی درخواست کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ رہنماؤں کو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ کی بھی ہدایت کریں گے ۔

وزیراعظم سے ملاقات میں لیگی ارکان اسمبلی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تجاویز بھی پیش کریں گے ۔

مزیدخبریں