پنجاب کے مختلف بورڈز نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

01:22 PM, 31 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کے مختلف بورڈز نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ، لڑکیاں لڑکوں پر بازی لے گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق 75 فیصد لڑکیاں اور 57 فیصد لڑکوں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا ، لاہور بورڈ میں سائنس گروپ کے کامیاب طلبہ کی شرح 71 اعشاریہ 57 جبکہ آرٹس گروپ میں 50 اعشاریہ 93 فیصد رہی ۔ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 66 اعشاریہ چوالیس جبکہ نجی اسکولوں کا 86 اعشاریہ 94 فیصد رہا ۔

ساہیوال ، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا بورڈز نے بھی میٹرک کے امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے ہیں ۔ ساہیوال میں 67 فیصد ، ڈیرہ غازی خان میں 77 فیصد اور سرگودھا بورڈ میں کامیاب طلبہ کی شرح 70 فیصد رہی ۔

مزیدخبریں