سپلائی اور قلت کی صورتحال دیکھ کر بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے کا فیصلہ کریں گے: وزیر خزانہ

12:28 PM, 31 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سپلائی کی کمی اور قلت کی صورتحال دیکھ کر ہی بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک سے زائد عالمی ایجنسیوں نے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کیلئے حکومت سے رابطہ کیا ہے اور زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔ 
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت اپنے اتحادیوں اور اہم سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی اور سپلائی اور قلت کی صورتحال دیکھ کر اتحادیوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں