کیوی آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈہوم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

09:25 AM, 31 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے دستیاب رہیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق 36 سالہ کرکٹر نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ انہیں کو سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ 
کولن ڈی گرینڈ ہوم کا کہنا ہے کہ مسلسل انجریز کی وجہ سے میرے لئے مشکلات بڑھ گئی تھیں جس کے باعث بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تاہم ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے میری خدمات دستیاب رہیں گی۔
واضح رہے کہ کولن گرینڈ ہوم نے نیوزی لینڈ کیلئے 29 ٹیسٹ میچز کھیل کر 38 کی اوسط کے ساتھ ایک ہزار 432 رنز بنائے جن میں 2 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ 49 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں۔ 
انہوں نے 45 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 26 کی اوسط کے ساتھ 742 رنز بنائے جن میں 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ 30 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ 
کولن ڈی گرینڈہوم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 41 ٹی 20 میچز کھیل کر 15.78 کی اوسط کے ساتھ 505 رنز بنائے جن میں 3 نصف سنچریاں ہیں جبکہ 12 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں۔ 

مزیدخبریں