کراچی: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور سابق وزیرِاعلٰی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اُن کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب اہل خانہ ہسپتال لے کر پہنچے۔ ڈاکٹرز نے صحت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے چند روز نگرانی میں رکھنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے نجی ہسپتال میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی عیادت کی
— PTI Sindh Official (@PTISindhOffice) August 31, 2021
معاون خصوصی ارباب غلام رحیم اپینڈیکس کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ہیں
حلیم عادل شیخ نے ارباب غلام رحیم کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا@HaleemAdil pic.twitter.com/cocvGWreJ8
آج اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ہسپتال جا کر ڈاکٹر ارباب رحیم کی عیادت کی اور اُن کی خیریت بھی دریافت کی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو جولائی میں اپنا معاونِ خصوصی برائے سندھ مقرر کیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے ارباب غلام رحیم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ارباب غلام رحیم معاون خصوصی برائے سندھ افیئرز ہوں گے اور اُن کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہو گی۔