نیب ایگزیکٹو بورڈ نے17 انکوائریز کی منظوری دیدی

08:45 PM, 31 Aug, 2021

اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں17 انکوائریزکی منظوری دے دی گئی۔

 نیب ایگزیکٹو بورڈ نے جعلی بینک اکاؤنٹ اسکینڈل میں پبلک آفس ہولڈرز اور لیگل پرسنز کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ نیب نے او جی ڈی سی ایل کے افسران ،اسحاق ملک سٹی ہاؤسنگ اسکیم پرائیویٹ لمیٹڈ،کیپٹن محمد اعجاز ہارون سابق مینیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے،علی طاہر قاسم  اور چیف کمرشل آفیسر پی آئی اے طارق محمود شیخ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ائیر انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انکوائریز کی منظوری دی ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی  اکبر ناصر خان کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی ہے۔

مزیدخبریں