امریکی فوجی ٹرینڈ کتے چھوڑ گئے 

امریکی فوجی ٹرینڈ کتے چھوڑ گئے 
سورس: فائل فوٹو

کابل : امریکی فوج نے افغانستان سے انخلا مکمل کرلیا لیکن امریکی فوج اپنا فوجی سامان اور ٹرینڈ کتے چھوڑ گئے ہیں۔ 

   

افغان میڈیا کے مطابق امریکیوں کی طرف سے کتوں کو چھوڑ جانے پر جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوجی کتوں کی پنجروں میں بند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

امریکا میں جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے امریکی حکومت پر الزام عائد کیا کہ انخلا کے دوران فوج کتوں کو دشمنوں کے ہاتھوں مرنے کیلئے کابل چھوڑ آئی ہے۔