آزاد کشمیر کے سینئر وزیر تنویر الیاس کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

 آزاد کشمیر کے سینئر وزیر تنویر الیاس کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
کیپشن: آزاد کشمیر کے سینئر وزیر تنویر الیاس کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار تنویر الیاس ممبر اسمبلی کے طور کام جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کابینہ کے پہلے اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے۔

دوسری جانب تنویر الیاس کے ترجمان نے مستعفی ہونے کی اطلاعات کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا ہے۔ سردارتنویر الیاس اسلام آباد سے باہر ہیں اور وہ کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کابینہ کے پہلے تعارفی اجلاس میں سردار تنویر الیاس خان کے علاوہ سردارمیراکبر خان،اکمل سرگالہ ،بیگم شاہدہ صغیر ،علی شان سونی اور مشیر اکبر چوہدری بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔