اب گھر بیٹھے نادرا شناختی کار ڈ بنوانے کاانقلابی اقدام ،موبائل ایپ تیار

06:38 PM, 31 Aug, 2021

اسلام آباد:نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لئے موبائل ایپ تیار کرلی،اب گھنٹہ گھنٹہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ،بس نادرا کی آن لائن ایپ کے ذریعے اپنی معلومات فراہم کریں اور شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت سے فائدہ اُٹھائیں۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ایپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت دینے میں ایک انقلابی اقدام ہے ،درخواست گزار موبائل استعمال کر کے فنگر پرنٹس ،دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں ،وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ چیئرمین نادرا طارق ملک اور ٹیم کا زبردست اقدام ہے ۔

دنیا میں پہلی بار پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کے پروگرام میں موبائل پر لائیو بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔

چیئرمین نادار کا کہنا تھا موبائل کےذریعے انگلیوں کے نشان کے حصول کی سہولت ایک نئے دور کا آغاز ہے جو معیشت کے کئی شعبوں میں انقلاب برپاکرسکتی ہے۔

مزیدخبریں